Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

منشیات کےبارے میں سب سےبڑی زمہ داری والدین کی ہے.شہر یار آفریدی

والدین بچوں کو موبائل فون وقت سے پہلے نہ دیں،ہمیں ایک ٹیم بن کر منشیات کے خلاف کام کرنا ہوگا،تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔وزیر مملکت برائےداخلہ شہر یارآفریدی نےکہاہےکہ منشیات کے بارے میں سب سے بڑی زمہ داری والدین کی ہے،والدین بچوں کو موبائل فون وقت سےپہلےنہ دیں،ہمیں ایک ٹیم بن کر منشیات کے خلاف کام کرنا ہوگا۔

جمعرات کو وزیرمملکت برائےداخلہ شہریارآفریدی نےتقریب سےخطاب کرتےہوئےکہا کہ منشیات کےبارے میں سب سے بڑی زمہ داری والدین کی ہے۔

وزیر مملکت برائےداخلہ شہریارآفریدی نےکہاکہ ہمیں اپنےبچوں کو وقت دیناہوگا۔وزیر مملکت برائےداخلہ شہریارآفریدی نےکہاکہ والدین کو چائیےکہ وہ موبائل فون،گیجٹس بچوں کو وقت سے پہلے نہ دیں۔

وزیر مملکت برائےداخلہ شہریارآفریدی نےکہاکہ صرف اسلام آباد کو منشیات سےپاک نہیں کرنابلکہ پورےملک کواس لعنت سےپاک کرنا ہے۔ وزیر مملکت برائےداخلہ شہریارآفریدی نےکہا کہ ہمیں ایک ٹیم بن کر منشیات کےخلاف کام کرنا ہے۔

انہوں نےکہاکہ ہم ان بچوں کو مدرسےمیں بھیجتےہیں جن کا کوئی وارث نہیں ہوتا،شہریارآفریدی نےکہاکہ اب یہ حکومت اس بچوں کی حفاظت اور ذمہ داری لےگی،شہریارآفریدی نے کہاکہ وزیراعظم مجھ سے روزانہ کی بنیادوں پر رپورٹ طلب کرتے ہیں،

شہریار آفریدی نے کہاکہ میری ٹیم نے دن با دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔شہریار آفریدی نے کہاکہ اس لعنت سے چھٹکارا کے لیے ہم نے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

شہریار آفریدی نے کہاکہ ہم نے اے این ایف کے ساتھ مل کر منشیات کا خاتمہ کرنا ہے،وفاقی وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا کہ اگر چاہتے ہیں کہ دنیا ہماری عزت کرے تو ہمیں عملی اقدامات کرنے ہونگے۔

شہریار آفریدی نے کہاکہ ہمیں اپنے پیاروں کے درمیان کی تحفظ مل سکتا ہے۔شہریار آفریدی نے کہاکہ جب تک ہم اکھٹے نہیں ہوتے تب تک دشمن ہم پر حملہ کرتا رہے گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.