Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

منی بجٹ اقدامات کےباعث 7 ارب روپے ریونیو کمی کاسامنا ہوگا۔ عبدالرزاق داؤد

کراچی:وزیراعظم کےمشیرتجارت وسرمایہ کاری عبدرزاق داؤد نےکہاہےکہ منی بجٹ اقدامات کےباعث7 ارب روپےریونیو کمی کاسامنا ہوگا۔

کراچی میں بین الاقوامی اسٹیل کی پیداوار میں اضافے کےحوالےسےتقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم کےمشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نےکہاکہ انٹر نیشنل اسٹیل کی پیداوارسالانہ10لاکھ ٹن پرپہنچےپرخوشی ہے،ابھی ہم پیچھےہیں مگراب اسٹیل کے شعبے میں کچھ بہتری ہورہی ہے،پاکستان میں اسٹیل کی سالانہ طلب60 لاکھ ٹن ہے اور پیداواری صلاحیت 3 لاکھ ٹن تھی،پاکستان اسٹیل کی درآمد پر سالانہ 2 ارب ڈالر خرچ کرتا ہے، اس صنعت کے فروغ سے سالانہ دو ارب ڈالر کی بچت ہوسکتی ہے۔

عبدالرزاق داؤد نےکہاکہ حکومت کے لیےکرنٹ اکاؤنٹ اورمالیاتی خسارہ بڑے چیلینجزہیں، موجودہ حکومت مشاورت کےبغیرکوئی پالیسی نہیں بنائےگی،منی بجٹ آئندہ 5سے7دن میں منظورہوجائےگا،جسکےبعد نیشنل ٹیرف پالیسی پرکام شروع ہوگا،جو آئندہ 3سے4سال کے لیےہوگی،اس میں کسٹمزکے7000ٹیرف لائین پرنظر ثانی کی جائے گی، منی بجٹ ہماری سمت کا تعین کررہاہے،پاکستان میں بجٹ بنانا روایتی طورپر ایک نمبر گیم رہا ہے، اور اس بار حکومت نے اس روایت کو توڑنے کی کوشش کی ہے۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت تاجربرادری کی نمائندہ حکومت ہےجو تجارت وصنعت کےفروغ کےلیےکام کرےگی،منی بجٹ اقدامات کی وجہ سے7 ارب روپےریونیو کی کمی کا سامنا ہوگا،ہمیں صنعتی پالیسی کی ضرورت ہےجو میرے ذہن میں ہے جسے حتمی شکل دینے کے لیے جلد چیمبرزآف کامرس کےمشاورتی دورے کروں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.