Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

منی لانڈرنگ کیس خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ساڑھے3 ارب مالیت کی 29 جائیدادیں ضبط

خدمت خلق فاؤنڈیشن کی یہ جائیدادیں کراچی کے مختلف علاقوں میں واقع ہیں جو بھتے کی رقوم سے بنائی گئیں .ایف آئی اے کے کے ایف کی ان جائیدادوں سے حاصل ہونے والی رقوم کے دو بڑے استعمال تھے. حکام ایف آئی اے

اسلام آباد۔ایف آئی اے نے ایم کیو ایم کےفلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ساڑھے3ارب روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کرلیں۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کا انسداد دہشت گردی ونگ اسلام آباد خدمت خلق فاؤنڈیشن کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کررہا ہے جس کی سربراہی اے ٹی سی ونگ کے سربراہ مظہر کاکا خیل کررہے ہیں۔

خدمت خلق فاؤنڈیشن کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں ایف آئی اے نے کے کے ایف کی 29 جائیدادیں ضبط کرلی ہیں جن کی مالیت ساڑھے3 ارب روپے ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق خدمت خلق فاؤنڈیشن کی یہ جائیدادیں کراچی کےمختلف علاقوں میں واقع ہیں جو بھتےکی رقوم سےبنائی گئیں۔

ایف آئی اےحکام کےمطابق کےکے ایف کی ان جائیدادوں سے حاصل ہونے والی رقوم کےدو بڑے استعمال تھے،جائیدادوں کےکرائے سے ایم کیوایم کے شہدا اور اسیران کے خاندانوں کو رقوم بھی دی جاتی ہیں۔

اس کےعلاوہ رقوم 6 کےقریب سہولت کاروں کےذریعےلندن بھجوائی جاتی تھیں،ان سہولت کاروں میں بابرغوری،سہیل منصور،سینیٹر احمد علی اوردیگر شامل ہیں جبکہ ایف آئی اے کے مطابق جائیدادوں میں جعلی ناموں کے ذریعے بھی ٹرانزیکشنز کی جاتی رہیں۔

ایف آئی اے حکام نے بتایاکہ فی الحال کرائےکی مد میں شہدا اوراسیران کےخاندانوں کو منتقل کی جانےوالی رقوم کو نہیں روکا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.