Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

موجودہ حکومت میں ملک کو سنبھالنے کی اہلیت نہیں.میاں نوازشریف

اسلام آباد:مسلم لیگ(ن)کےتاحیات قائداورسابق وزیراعظم میاں نوازشریف نےتحریک انصاف کی حکومت کوملک چلانےکےلیےنااہل قراردےد یا۔

مسلم لیگ (ن) کےتاحیات قائد نوازشریف اورپارٹی صدر شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں پارٹی کااہم اجلاس ہوا جس میں ازسرِ نو تنظیم سازی سے متعلق امور پر غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں 30 دسمبر سے عوامی رابطہ مہم بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف نےکہا کہ نیب کا پردہ عوام کے سامنے چاک ہوچکا ہے، اب عوام کی آواز پر کان دھرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ملک کو سنبھالنے کی اہلیت نہیں، اس وقت سب سے بڑا چیلنج معیشت کا ہے، موجودہ حکومت نے 100 روز میں ہی معیشت کا برا حال کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو کارکنان سے روابط بڑھانے اور انہیں فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.