Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مولانا سمیع الحق کاصاحبزادہ مولانا حامد الحق پارٹی کا قائم مقام امیر نامزد

نوشہرہ:جمعیت علماء اسلام(س)کی مرکزی شوریٰ نےمولانا سمیع الحق کےصاحبزادےمولانا حامد الحق کو پارٹی کا قائم مقام امیرنامزد کردیا۔

جےیو آئی (س)کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس اکوڑہ خٹک میں ہواجس میں مولانا سمیع الحق کے سیاسی جانشین کے ناموں پرمشاورت کی گئی۔

اس موقع پر شوریٰ نے مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے حامد الحق کو قائم مقام امیر بنانے کی منظوری دی۔

مولانا حامد الحق کا کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق کے بغیر ہم یتیم ہوگئے ہیں، سب عہدیداران پرانے عہدوں پر بحال رہیں گے۔

مولانا حامد الحق نے اپیل کی کہ مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔

یاد رہے کہ جمعیت علما اسلام (س) کے امیر مولانا سمیع الحق کو 2 اکتوبر کو اسلام آباد میں ان کی اپنی رہائش گاہ میں چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا گیا تھا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.