Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مولانا سمیع الحق کی شہادت، خیبر پختونخوا میں آج عام تعطیل، سوگ منایا جائے گا

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے اعلان پر صوبے بھر میں آج مولانا سمیع الحق کی شہادت پر سوگ منایا جا رہا ہے جبکہ صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
صوبے میں تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا جب کہ تمام سرکاری تقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں، علاوہ ازیں صوبے بھر کے پرائمری و سیکنڈری تعلیمی ادارے بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ رات نامعلوم افراد نے راولپنڈی میں مولانا سمیع الحق کے گھر گھس ان کو چاقو کے وار کر کے شہید کر دیا تھا جس کے بعد ترجمان خیبر پختونخوا حکومت نے ایک روزہ سوگ اور عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.