Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مولانا سمیع الحق کی شہادت، مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج، تدفین کے انتظامات جاری

راولپنڈی/نوشہرہ: جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کا مقدمہ ان کے بیٹے حامد الحق کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔
مولانا سمیع الحق کے قتل کا مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ میں درج کیا گیا ہے جس میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
مولانا سمیع الحق کو گزشتہ روز راولپنڈی میں ان کے گھر پر چاقوؤں کے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
دوسری جانب سربراہ دارالعلوم حقانیہ مولانا سمیع الحق کی تدفین کے انتظامات ان کے آبائی علاقے اکوڑہ خٹک میں جاری ہیں۔
مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ آج سہ پہر تین بجے نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک کے خوشحال خان ڈگری کالج میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین جامعہ حقانیہ کے احاطے میں ہوگی جس میں ملک بھر سے سیاسی و مذہبی قائدین کی شرکت متوقع ہے۔
اس موقع پر ان کی رہائش گاہ اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، گیٹ پر واک تھرو گیٹ لگا دیئے گئے ہیں اور رہائش گاہ کے اندر جانے والوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.