Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی بھی شرکت

پشاور: جمعیت علمائے اسلام سمیع گروپ (جے یو آئی س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ اکوڑہ خٹک میں ادا کر دی گئی جس میں جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کے راجا ظفر الحق نے بھی شرکت کی۔

مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے اکوڑہ خٹک کے خوشحال خان ڈگری کالج میں ادا کردی گئی، ان کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مولانا حامد الحق نے پڑھائی۔

مولانا سمیع الحق کو جامعہ حقانیہ کے احاطے میں ان کے والد مولانا عبدالحق کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

نماز جنازہ میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور پی ایم ایل ن کے راجا ظفر الحق کے علاوہ امیر مقام، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ اور جماعۃ الدعوہ کے حافظ سعید سمیت کئی سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے نہایت سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.