Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مہمند،مختلف حادثات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق،4 زخمی

مقامی انتظامیہ نے پک اپ ڈرائیور جاوید کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا

مہمند ۔مہمند،مختلف حادثات میں2خواتین سمیت3 افراد جاں بحق۔ جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔قبائلی ضلع مہمند میں ہفتےکےروز تحصیل صافی کےعلاقہ قندارو میں مقامی ڈرائیور رفاقت فلائنگ کوچ کی خرابی دورکرنےکیلئےمرمت میں مصروف تھا کہ اچانک گاڑی روانہ ہوئی اور حادثاتی طورپراُن کی بیوی کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں وہ موقعہ پر جاں بحق ہوگئی۔

تحصیل صافی ہی کےعلاقہ مامد گٹ میں شام کو چینگ چی رکشااورموٹر سائیکل آپس میں ٹکرانےسےشوکت،حضرت علی،بخت علی اور اصغرعلی زخمی ہوگئے۔جس میں سے شوکت نائوگئی ہسپتال پہنچانے کے بعد وہاں زخمیوں کی تاب نہ لاکرچل بسا۔

جبکہ باقی تینوں زخمیوں کو حال ہی میں قائم شدہ مامد گٹ ہسپتال میں طبی امداد دینےکےبعد فارغ کر دیئےگئے۔علاوہ ازیں لوئر مہمند تحصیل پنڈیالئی کےعلاقہ درہ میں نورزادہ نامی مقامی باشندے کی بیوی قریبی کنویں میں گر جانے سےزندگی کی بازی ہارگئیں۔

خاندان والوں کےمطابق متوفیہ مرگی کی مریضہ تھی۔جبکہ تحصیل حلیمزئی اپرمہمند کمالی حلیمزئی کشمیر کور میں پک اپ اورموٹر سائیکل ٹکرانےسےموٹرسائیکل سورشدید زخمی ہوگیا۔جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔جبکہ مقامی انتظامیہ نےپک اپ ڈرائیورجاوید کوگرفتارکرکے حوالات میں بند کر دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.