Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نئےضم شدہ قبائلی اضلاع کےچھ تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکس بنائےجائیں گے،عاطف خان

19 تحصیلوں میں موجود سپورٹس کمپلیکس کو اپ گریڈ کرکے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات 

پشاور۔خیبرپختونخوا کےوزیربرائےکھیل سیاحت،ثقافت وامورنوجوانان عاطف خان نےنئےضم شدہ قبائلی اضلاع کےچھ تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکس بنانےکااعلان کرتےہوئےمحکمہ کھیل خیبرپختونخوا کوجلدازجلداس پرکام شروع کرنے اورکم سےکم وقت میں تکمیل کی ہدایت کی ہے۔

اس حوالے سےسینئروزیر محمد عاطف خان کی زیرصدارت ایک اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جسمیں سیکرٹری سپورٹس شاہد زمان،ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس بابرخان ڈی جی سپورٹس جنید خان اورقبائلی اضلاع کےسپورٹس ڈائریکٹرنواز خان بھی موجود تھے۔

نئے سپورٹس کمپلیکس باجوڑ کی تحصیل ناواگئی،وزیرستان کی تحصیل میرعلی اور رزمک، لوئر اور سنٹرل کرم اور ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں تعمیر کئے جائینگے۔عاطف خان نے کہا کہ قبائلی آضلاع کے 19 تحصیلوں میں موجود سپورٹس کمپلیکس کو بھی اپ گریڈ کرکے تمام تر سہولیات فراہم کئے جائینگے۔

اسکے علاوہ اجلاس میں سینئر وزیر نے صوبائی حکومت کی طرف سے صوبے میں آئیندہ پانچ سالوں کے دوران1000 گراونڈ بنانے کا دائرہ بھی قبائلی اضلاع  تک وسعت دینے کااعلان کرتے ہوئے محکمہ کھیل کے حکام کو ہدایت کی کہ قبائلی آضلاع میں کھیل کے میدانوں کے لئے جگہوں کا تعین کریں۔

اجلاس میں قبائلی آضلاع میں زیادہ سےزیادہ کھیلوں کےمقابلوں کے انعقاد کا بھی فیصلہ ہواسینئر وزیر نےکہا کہ قبائلی آضلاع اب خیبر پختونخوا کا حصہ ہے وہاں کےکھلاڑیوں کو وہ تمام سہولیات دی جائیگی جو صوبےکےدیگر کھلاڑیوں کو حاصل ہیں۔

قبائلی اضلاع کےکھلاڑیوں میں کافی صلاحیت موجود ہیں انضمام کےبعد یہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہیں کہ انکو تمام کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.