Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نقیب اللہ محسود کے والد کا جج پر اعتراض، سماعت دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور

کراچی: نقیب اللہ محسود کے والد کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 کے جج پر عدم اعتماد ظاہر کرنے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے کیس کو دوسری انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔
سندھ ہائیکورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نقیب اللہ کے والد نے انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 2 کی جج پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے نے نقیب اللہ کے والد کی درخواست منظور کرتے ہوئے راؤ انوار کے خلاف قتل کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
نقیب اللہ کے والد نے درخواست میں کہا تھا کہ اے ٹی سی کی جج نقیب اللہ قتل کیس میں جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہیں، انہیں مقدمات کی مزید سماعت سے روک کر کیسز دوسری عدالت منتقل کیے جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.