Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ننگرہارمیں امریکی ڈرون کاداعش کےٹھکانوں پرحملہ داعش کے چھ جنگجوہلاک

اسلام آباد۔پاک افغان سرحد پرواقع افغانستان کےمشرقی صوبے ننگرہارمیں امریکی ڈرون نےداعش کےٹھکانوں پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں داعش کے چھ جنگجوہلاک ہوگئے۔

افغان ملٹری حکام کےحوالےسےآمدہ اطلاعات کےمطابق گزشتہ شب امریکی ڈرون نےصوبہ ننگرہارکےضلع پچیراواگام کے مشہورومعروف پہاڑی علاقےتورہ بورہ میں داعش کےخفیہ ٹھکانوں پرحملہ کیا جس کےنتیجے میں داعش کےچھ جنگجوجاں بحق ہوگئے۔

اس ضمن میں فوری طورپرمزیدمعلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

یاد رہےکہ ماضی میںتورہ بورہ کو خاص اہمیت حاصل تھی جہاں القاعدہ کےرہنما روپوش تھے۔امریکی بمبارطیاروں نےالقاعدہ کےخلاف 2001میں تورہ بورہ کےپہاڑی علاقےمیں بہت زیادہ بمباری کی تھی اورالقاعدہ کےرہنماؤں اورجنگجوؤں کویہاں سےفرارہونےپر مجبورکیاتھا۔

پاکستان کےسرحد سےمتصل اس پہاڑی سلسلےمیں اب شاید دوبارہ داعش کےجنگجوؤں نےپناہ لےرکھی ہوجس پرگزشتہ شب امریکی ڈرون نے حملہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.