Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نوازشریف اورآصف زرداری کی گرفتاری پرمشترکہ احتجاج خارج از امکان نہیں.خورشید شاہ

آصف زرداری کی نوازشریف سے ملاقات اسلام اباد میں ہوگی،حکومت خود مڈٹرم انتحابات اورغیر یقینی باتیں کرتی ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد۔ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ جب آصف زرداری اسلام آباد آئیں گے تو ان کی نوازشریف سے ملاقات ہوگی۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سےبات کرتےہوئےپیپلزپارٹی کےرہنما خورشید شاہ نےکہاکہ آصف زرداری اور فریال تالپور کےخلاف سارے مقدمات جھوٹےاوربے بنیاد ہیں،انکےخلاف براہ راست کوئی الزام نہیں،حکومت کو آصف زرداری اورفریال تالپورکےخلاف ثبوت پیش کرناہوںگے،ملک میں جنگل قانون ہےتو انہیں گرفتارکرلیں۔

خورشید شاہ کاکہناتھاکہ ہم چاہتےہیں کہ پارلیمنٹ چلےلیکن حکومت خود مڈٹرم انتحابات اورغیر یقینی باتیں کرتی ہے۔نواز شریف اورآصف زرداری کی ملاقات ہو سکتی ہے،جب آصف زرداری اسلام آباد آئیں گےتو ان کی نوازشریف سےملاقات ہوگی،نواز شریف اورآصف زرداری کی گرفتاری پرمشترکہ احتجاج خارج از امکان نہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر 130 ارب کا بوجھ ڈالا گیا ،سعودی ارب سے بھی خکومت کو 2 ارب ڈالر ملے ہیں،عوام پر بوجھ بھی ڈال رہے ہیں اور کشکول بھی پھیلا رہے ہیں۔بے نظیر بھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو کی سیاست میں انٹری کے حوالے سے خورشید شاہ نے کہا کہ صنم بھٹو بھی بھٹو خاندان کا حصہ ہیں،انہیں سیاست سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.