Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نواز شریف کےخلاف ایک روپےکی کرپشن،کک بیک یا کمیشن ثابت نہیں ہوئی.مریم اورنگزیب

فواد صاحب اب آپ دوسروں پر الزام لگانے کے بجائے علیمہ باجی کا حساب دیں،جہانگیر ترین صاحب کی لوٹی ہوئی رقم واپس پاکستان لے کر آئیں'ترجما ن (ن) لیگ کاردعمل

لاہور۔پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہاکہ الحمداللہ نواز شریف کےخلاف ایک روپےکی کرپشن،کک بیک یا کمیشن ثابت نہیں ہوئی،اڑھائی سال کےکڑے احتساب کےباوجودنیب نوازشریف صاحب پرایک روپےکی کرپشن ثابت نہیں کرسکا اورنہ ہی اپنےالزامات کا کوئی ثبوت دے سکا،آج عمران صاحب کے جھوٹے الزامات بے نقاب ہوگئے۔

فواد چودھری کےبیان پر ردِ عمل کااظہار کرتےہوئے مریم اورنگزیب نےکہاکہ فواد صاحب اب آپ دوسروں پرالزام لگانےکےبجائے علیمہ باجی کا حساب دیں۔

جہانگیر ترین صاحب کی لوٹی ہوئی رقم واپس پاکستان لےکرآئیں۔حکومتی ٹیم بوکھلاہٹ کا شکارہےکہ نوازشریف کےخلاف کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔عمران خان صاحب اور پاکستان تحریک انصاف کےتمام الزامات جھوٹے ثابت ہوئے۔

فیصلہ آنےکےبعد وزرا دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں۔علیمہ باجی کی بےنامی جائیدادوں کا جواب دینےکا وقت آگیا۔نوازشریف نے165 پیشیاں بھگت کرانتقامی احتساب کے سامنے کی ایک نئی مثال قائم کی۔اب عمران خان کے جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔

عمران صاحب علیمہ باجی کےنام پربنائی گئی بےنامی جائیدادوں کا جواب دیں۔جہانگیرترین کی باورچی اورمالی کےنام پراربوں روپےکی منی لانڈرنگ کا جواب دیں۔

انہوں نےکہاکہ عمران خان کی نیب میں پیشی کا وقت آگیا ہے۔علیمہ باجی اورجہانگیر ترین نیب میں پیشیوں کےلئےتیاررہیں۔موجودہ حکومت میڈیا کے فنڈز بند کرکے میڈیا کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نےکہاکہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سےمیڈیا ورکر،صحافی برادری بےروزگار ہورہےہیں۔الیکشن چورنااہل اورچوروں کی حکومت میڈیا پربدترین سینسرشپ عائد کررہی ہے۔موجودہ حکومت کا مقصد جبرکےہتھکنڈوں سےمیڈیا کو کنٹرول کرنا اورچینلز کو بند کرناہے۔

عمران صاحب سمجھ لیں دوسروں کی آواز بند کرتے کرتے حکومت کی اپنی آواز بند ہونے والی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.