Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نوشہرہ میں بچی مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں ایک نو سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی اور تشدد کرنے کے بعد انھیں قتل کر کے اس کی لاش قریبی قبرستان میں پھینگ دی گئی۔ضلع نوشرہ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان نے بتایا کہ بچی بدھ کو لاپتہ ہوگئی تھی اور کل اس کی لاش خیشگی قبرستان سے برآمد کی گئی ہے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور ملزم کو پکڑنے کے لیے پولیس کام کر رہی ہے۔

بچی کے والد نے اپنی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا ہے کہ ان کی بیٹی بدھ کے روز قریبی مدرسے کے لیے نکلی جس کو ایک خاتون چلاتی ہیں اور رات تک گھر واپس نہیں آئی۔ ایف آئی آر کے مطابق جمعرات کو بچی کی تشدد زدہ لاش ایک مقبرے سے ملی ہے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے شواہد ملے ہیں جس کے بعد انھیں قتل کیا گیا۔

نوشہرہ میں مبینہ طور پر بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے سے کچھ دن قبل خیبر پختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں اسی قسم کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک چار سالہ بچی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بعد میں اس کو قتل کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.