Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیب:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لاہور ٹول پلازہ سے گرفتار

لاہور:قومی احتساب بیورو نےسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کولاہورٹول پلازہ سےگرفتارکرلیا۔مسلم لیگ(ن)کےسینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی لاہورٹول پلازہ سےگزررہےتھےکہ وہاں موجود پولیس نےانہیں روکا اوربعد ازاں وہاں موجود نیب ٹیم نےانہیں گرفتارکرلیا۔

دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ (ن) نے بھی شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔
واضح رہے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو آج ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ مخصوص کمپنی کو دینے پر تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا لیکن وہ نجی مصروفیات کے باعث نیب آفس میں پیش نہیں ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.