Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیب کی اولین ترجیح میگا کرپشن کےمقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔چیئرمین نیب

لاہور: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کی اولین ترجیح میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔

ترجمان نیب کی جانب سے جاری کردہ بیان کےمطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا، ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب کو میگا کرپشن کے مقدمات پر ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی زیر نگرانی نیب لاہور کی کارکردگی کو سراہا۔

چیئرمین نیب نےفیروز پور ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین میں59 کروڑ روپےکےچیک تقسیم کیے،اس موقع پر خطاب کےدوران انہوں نے کہا کہ نیب کام،کام اور صرف کام پرقانون کے مطابق یقین رکھتا ہے۔نیب بدعنوان عناصرکی قانون کےمطابق گرفتاری کےعلاوہ ان سے قوم کی لوٹی گئی 297 ارب روپے کی رقوم قومی خزانے میں جمع کروانے والا واحد قومی ادارہ ہے۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نےکہاکہ میگا کرپشن کےمقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانانیب کی اولین ترجیح ہے،ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور کوآپریٹو سوسائٹیوں کےمتاثرین کو ان کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی بھی نیب کی اولین ترجیحات میں شامل ہےجسکےلئےہرممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.