Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیب کی پانچ رکنی ٹیم نےآصف زرداری کو گرفتارکرلیا

اسلام آباد: ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد نیب کی پانچ رکنی  ٹیم نے آصف زرداری کو گرفتار کرلیا۔

قومی احتساب بیورو(نیب)کی ٹیم نےاسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت مسترد ہونےکےبعد پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی )کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو زرداری ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔

واضح رہےکہ کچھ دیر قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نےجعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری اوران کی بہن فریال تالپورکی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔تاہم فریال تالپور کاوارنٹ گرفتاری جاری نہ ہونےکےباعث انہیں گرفتارنہیں کیاجاسکا جبکہ سابق صدرکی گرفتاری کےلیےنیب نےوارنٹ گزشتہ روز جاری کردیا تھا۔نیب کی ٹیم سابق صدرکی گرفتاری کےلیےاسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ’زرداری ہاؤس‘ پہنچی جہاں انہیں مزاحمت کا سامنا تھا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری قومی اسمبلی سے اپنی گرفتاری دینا چاہتے تھے تاہم انہوں نے بعد میں اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے زرداری ہاؤس سے ہی گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا۔

نیب کی 15 ٹیم میں سے 6 اہلکاروں کو زرداری ہاؤس میں داخلے کی اجازت دی گئی، جنہوں نے آصف زرداری کو گرفتار کیا اور انہیں لے کر نیب دفتر راولپنڈی روانہ ہوگئے۔

نیب حکام اگلے روز سابق صدر کو احتساب عدالت میں پیش کریں گے جہاں ان کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.