Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تجویز

اسلام آباد: فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے)نےنیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں اضافےکی تجویزدی ہےجس کے بعد بجلی کی قیمت میں64پیسےفی یونٹ اضافےکا امکان ہے،سی پی پی اے کی بجلی کی قیمتوں میں اضافےسےمتعلق درخواست پر سماعت 14 نومبر کو نیپرا ہیڈکوارٹر میں ہوگی۔

واضح رہے کہ حکومت اس سے قبل گیس کی قیمتوں میں 10 سے لے کر 143 فیصد تک اضافہ کرچکی ہے جب کہ کابینہ نے بھی اس سے قبل بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.