Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

(ن) دورِحکومت میں تعینات کیےجانےوالے5 سفیروں نےعہدے چھوڑدیئے

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کےگزشتہ دورِحکومت میں تعینات کیےجانےوالے5 سفیروں نے عہدے چھوڑ دیئے۔

گزشتہ دورِحکومت میں تعینات کیےجانےوالےسفیروں کو دفترخارجہ نے7 دسمبر تک عہدے چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی تھی جو آج ختم ہوگئی۔

ذرائع کےمطابق حکومتی ڈیڈ لائن پر کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرطارق عظیم خان اورسعودی عرب میں سفیرخان حشام بن صدیق نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔

اس کے علاوہ و مراکش، کیوبا اور سربیا کے سفیروں نے بھی چارج چھوڑ کر اپنے نائب سفیروں کو چارج سونپا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.