Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم عمران خان دورہ چین کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان چین کے پانچ روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران دو طرفہ تعاون کے 15 معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔اگرچہ چین سے امدادی پیکج کا فوری اعلان نہ ہوسکا، لیکن اس حوالے سے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان 5 روزہ دورے پر یکم نومبر کو چین پہنچے تھے، جو وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد عمران خان کا چین کا پہلا دورہ تھا۔

اس دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعتی پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی چین گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.