Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم عمران خان ملک کابیانیہ عالمی سطح پراجاگر کررہےہیں.فردوس عاشق اعوان

کراچی: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سازشیں کرنے والے نادان ہوش کے ناخن لیں۔کراچی میں میڈیا سےبات کرتےہوئے فردوس اعوان نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک کابیانیہ عالمی سطح پراجاگرکررہےہیں،انہیں دنیابھرمیں پذیرائی مل رہی ہے،آج سبزپاسپورٹ کواہمیت مل رہی ہے،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کےحوالےسےمخصوص سوچ رکھتےتھے،ٹرمپ اورعمران خان ملاقات نئی ترجیحات طےکرےگی

،ٹرمپ سےملاقات میں عمران خان پاکستان کابیانیہ اورقومی مفاد پیش کریںگے،اس ملاقات سےخطےمیں گہرےاورمثبت اثرات مرتب ہوں گےاورپاکستان کا اصل چہرہ دنیا کےسامنے آئے گا۔

امریکا میں پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کاوالہانہ استقبال کیا،کل کےاجتماع سےزہریلاپروپیگنڈا کرنےوالوں کی مات ہوئی،کچھ سیاسی نابالغ دوست پاکستان کےمفاد کو نقصان پہنچانےکی کوشش کررہےہیں،سازشیں کرنےوالےنادان ہوش کےناخن لیں،جس کو احتجاج یا سیاست کرنی ہےوہ پاکستان میں آکرکرے،پاکستان سےباہرصرف قوم کا مفاد اورایک ہی بیانیہ ہوناچاہیے،سیاست کارنگ چڑھانےکے لیےعالمی سطح پر سازش نہیں کرنی چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.