Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین چینی صدرشی جن پنگ سےعلیحدہ اور وفود کی سطح پر مذاکرات

پاکستان اور چین کا ذراعت اور سرمایہ کار پر مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پراتفاق,چینی صدر نے وزیر اعظم عمران خان کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ,پاکستان چین کے غربت اور کرپشن کے خاتمے پر اقدامات پر مدد حاصل کرنا چاہتا ہے اور ذراعت کے حوالے سے چینی ماہرین کی ٹیمیں بھی جلد پاکستان آئیں گی پاکستان ,وزیراعظم (کل)تیان من اسکوائر میں پیپلز ہیروز کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے 3 نومبر کو ہی نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین سے ملاقات ہوگی

بیجنگ۔وزیراعظم عمران خان کی بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سےملاقات ہوئی جسکےبعد دونوں ملکوں کے درمیان زراعت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

جمعہ کو وزیراعظم عمران خان چین کےدورے پرموجود ہیں جہاں انہوں نےچینی صدر شی جن پنگ سےعلیحدہ اوروفود کی سطح پر مذاکرات کیے۔ وزیراعظم عمران خان نےچینی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی،وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے پاکستان کو ملنے والے مالیاتی پیکج پر بات چیت کی۔

دونوں وفود کے درمیان درآمدات اور برآمدات کے حجم کو برابر کرنے پر بات چیت کی گئی جبکہ اقتصادی راہداری منصوبے میں دیگر ممالک کو شامل کرنے کے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پاکستان وفد کی جانب سے خواہش کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان چین کے غربت اور کرپشن کے خاتمےپر اقدامات پر مدد حاصل کرنا چاہتا ہے اور ذراعت کےحوالےسےچینی ماہرین کی ٹیمیں بھی جلد پاکستان آئیں گی۔

وزیراعظم نے چین میں مہمان نوازی پر چینی صدر کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ چینی صدر کا ویژن اور قیادت رول ماڈل ہے، جبکہ چین کی ترقی پاکستان اور پوری دنیا کے لیے مثال ہے۔

عمران خان نےکہاکہ جس طرح چین نے غربت اور کرپشن پر قابو پایا ہےکسی ملک نے ایسا نہیں کیا، پاکستان غربت اور کرپشن کے خاتمے کے لیے چین کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

چینی صدر نےکہا کہ پاکستان اورچین کےتعلقات میں مزید استحکام آرہاہےجس سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کا فائدہ ہوگا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان رات گئے چین کے سرکاری دورے کے سلسلے میں دارالحکومت بیجنگ پہنچے تھے، جہاں ایئرپورٹ پر چین کے وزیر ٹرانسپورٹ اور پاکستان میں چینی سفیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

بیجنگ میں پاکستانی سفیر مسعود خالد بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا چین کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

وزیراعظم 3 نومبر کو تیان من اسکوائر میں پیپلز ہیروز کی یادگار پر پھول چڑھائیں گےجبکہ 3 نومبر کو ہی نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین سے ملاقات ہوگی۔اسی روز وزیراعظم کے اعزاز میں گریٹ ہال میں خیرمقدمی تقریب ہوگی جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان3نومبرکو مختلف معاہدوں پردستخط کی تقریب میں چینی ہم منصب سےملاقات کریںگے،اسکےبعد وہ چین کے وزیراعظم کی طرف سے دی گئی ضیافت میں جائیں گے۔

3 نومبر کو ہی وزیراعظم عمران خان کی چین کےسرمایہ کاروں اور کمپنیوں کےسربراہوں سےملاقات طےہے۔

4 نومبر کو وزیراعظم سینٹرل پارٹی اسکول میں خطاب کے بعد شنگھائی روانہ ہوں گے، جہاں وہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کریں گے۔

چین کے صدر 4 نومبر کو امپورٹ ایکسپو میں شریک رہنماؤں کے اعزاز میں ضیافت دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان 5 نومبر کو شنگھائی میں ویت نام کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ اسی روز وہ شنگھائی کی مقامی قیادت سے ملاقات اور پاکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے اور پھر وطن واپس روانہ ہوں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.