Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم کا بل گیٹس سے رابطہ، مختلف امور پر آدھے گھنٹے تک تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں آدھے گھنٹے تک اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے بل گیٹس کو فون کیا اور دونوں کے درمیان 30 منٹ تک بات چیت کا سلسلہ جاری رہا۔

اس موقع پر بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وزیراعظم نے بل گیٹس کی جانب سے سماجی شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

پاکستان کی معاشی صورتحال، غیرملکی سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی تعاون اور پولیو کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

مائیکرو سافٹ کے بانی نے وزیر اعظم عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ جلد پاکستان بھی آئیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.