Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم کا حالیہ دورہ چین: فالو اپ کیلئے پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد چین پہنچ گیا

بیجنگ: وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے فالو اپ کے لیے چین سے مالی پیکج اور مارکیٹ رسائی سے متعلق امور کو حتمی شکل دینے کی غرض سے پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد چین پہنچ گیا۔ پاکستانی وفد میں گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ، سیکریٹری خزانہ عارف احمد خان، سیکریٹری منصوبہ بندی ظفر حسن اور سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈاگھا شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد بیجنگ میں 4 روز قیام کے دوران مالی پیکج کے خدوخال طے کرے گا اور اس حوالے سے چینی حکام سے بات چیت شروع ہوگئی ہے۔

وفد چینی حکام کے ساتھ ممکنہ مالی پیکیج اور چین میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کے لیے مارکیٹ رسائی سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 5 روزہ دورے پر یکم نومبر کو چین پہنچے تھے، وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان کا چین کا یہ پہلا دورہ تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.