Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم کو افغان صدر کا فون،دورہ افغانستان کی دعوت،وزیراعظم نے دعوت قبول کرلی

دونوں رہنماں کے درمیان افغان مفاہمتی عمل اور باہمی دلچسپی کے امورپر بھی بات چیت ہوئی

اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان کو افغان صدراشرف غنی نےفون کیا،دونوں ممالک کی قیادت کےدرمیان افغان مفاہمتی عمل اورباہمی دلچسپی کےامورپربات چیت ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان کو افغانستان کے صدر اشرف غنی نےفون پردورہ افغانستان کی دعوت دےدی ہے۔

وزیراعظم نےدورہ افغانستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔بتایاگیاہےکہ وزیراعظم عمران خان کوافغان صدراشرف غنی نےفون کیا۔

اس دوران دونوں میں افغان مفاہمتی عمل اورباہمی دلچسپی کےامورپربات چیت ہوئی۔فون پروزیراعظم عمران خان اورافغان صدرکےدرمیان دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے وزیراعظم امیرقطرکی دعوت پر21اور22جنوری کودورہ کریںگے۔پاکستانیوں کےلئےایک لاکھ ملازمتوں کےمواقع پربھی بات ہوگی۔وزیراعظم عمران خان امیرقطرسمیت اعلی قیادت کےساتھ ملاقاتوں میں پاک قطر تعلقات اورخطےکی صورتحال پر تبادلہ خیال کریںگے۔

وزیراعظم قطری قیادت کےساتھ ایل این جی کی درآمد،ایل این جی قیمت پرنظرثانی اورافرادی قوت کی برآمدگی کےمعاملےپربھی گفتگوکریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دورہ قطر کی دعوت دی ہے۔دوسری جانب دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخ طے کی جارہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نےلیزا کرٹس کی پاکستان میں موجودگی کی تصدیق کرتےہوئےکہاکہ لیزاکرٹس کا دورہ افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے ہے۔ بھارت کاافغانستان میں کوئی کردارنہیں ہے۔بھارت کوسوچناہےکہ اسےکیاکرنا ہے۔بھارت کی طرف سےخارجہ پالیسی واضح نہیں۔

انہوں نےکہاکہ ہماری طرف سےبھارتی شہریوں کوویزےجاری کرنےپربھی کوئی قدغن نہیں۔جبکہ بھارت میں پاکستانی اہلکارکوحبس بے جا میں رکھاگیا۔ایسےاقدامات ویانا معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت میں ہمارےایک سفارتکار کوپکڑاگیا۔ہمارے احتجاج پر چھوڑدیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں علم نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.