Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم کی اراکین پارلیمنٹ کےپروڈکشن آرڈرسےمتعلق قوانین میں ترمیم کی ہدایت

منی لانڈرنگ اورکرپشن میں ملوث ارکان کےپروڈکشن آرڈرجاری نہیں ہونےچاہئیں،امریکہ جا کر پاکستان کی بات کروں گا، واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں قیام کروں گا،عمران خان کاوفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد۔وزیراعظم نےاراکین پارلیمنٹ کےپروڈکشن آرڈرسےمتعلق قوانین میں ترمیم کی ہدایت کرتےہوئےکہاہےکہ منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ارکان کے پروڈکشن آرڈرجاری نہیں ہونےچاہئیں۔

منگل کو یہاں وفاقی کابینہ کےاجلاس کےدوران اظہارخیال کرتےہوئےوزیراعظم عمران خان نےکہاکہ منی لانڈرنگ اورکرپشن والے قیدیوں کو جیل میں سیاسی قیدی کا درجہ نہیں ملنا چاہیے۔

ذرائع کےمطابق معاملہ وزارت قانون کےسپرد کردیاگیا،کابینہ نےحج پالیسی2019 کی منظوری دیدی،حج پالیسی 2019 کے تحت حجاج کے کوٹےمیں اضافےکی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع نےبتایاکہ وزیراعظم نےوفاقی کابینہ کواپنےدورہ امریکہ کےحوالےسےاعتماد میں لیا۔وزیراعظم نےکہاکہ امریکہ جاکرپاکستان کی بات کروں گا،واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں قیام کروں گا۔وزیراعظم عمران خان نےکہاکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی امریکہ جانیوالے وفد میں شامل ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.