Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم کی روس کےوزیراعظم دمتری میدویدیف سےملاقات،دورۂ پاکستان کی دعوت

شنگھائی:وزیراعظم عمران خان نےروس کے وزیراعظم دمتری میدویدیف سےملاقات کی اورانہیں دورۂ پاکستان کی بھی دعوت دی۔

وزیراعظم عمران خان نےشنگھائی میں عالمی سرمایہ کاری ایکسپو کانفرنس میں شرکت کی جہاں انہوں نےاپنےخطاب کےدوران چینی اور عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس کے دوران وزیراعظم عمران خان کی اپنے روسی ہم منصب سے سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی جس میں روس کے وزیراعظم نے عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

ذرئع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کا خصوصی پیغام بھی دیا جب کہ روسی وزیراعظم کو دورۂ پاکستان کی بھی دعوت دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.