Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مسیحی برادری کےمذہبی تہوار کرسمس پر مسیحی برادری کو مبارکباد

پشاور۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مسیحی برادری کےمذہبی تہوار کرسمس پر صوبے اورملک کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔کرسمس کے حوالے سے یہاں سے جاری اپنےتہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نےکہا کہ اسلام واحد مذہب ہے جس نےآج سےصدیوں پہلے اسلامی ریاست میں اقلیتوں کے حقوق کو بھرپور تحفظ اورمذہبی آزادی کا کامل احساس اور اطمینان دیا ہے،اسلامی تعلیمات کےمطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین بھی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور ان کے حقوق کا ضامن ہے۔

وزیراعلیٰ نےکہاکہ دنیا میں دیرپا امن کےقیام کا پیشگی تقاضا بھی یہی ہےکہ بلا امتیاز رنگ ونسل انسانیت کی تکریم کے جذبےکو زندہ کیا جائے، طاقت کےبل بوتےپرکسی کےبھی حقوق پر ڈاکہ ڈالنا غیرانسانی فعل ہے۔

وزیراعلیٰ نےکہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوںکو مکمل مذہبی اورسماجی آزادی حاصل ہےانہوں نےاقلیتوں خصوصاً مسیحی برادری کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت آئندہ بھی اقلیتوں کےحقوق کا مکمل تحفظ کرےگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.