Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیرِاعلی خیبر پختونخوا کا دورہ سوات، مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

پشاور(وحید الرحمن)وزیرِاعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اپنے دورہ سوات کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلی نے تحصیل کمپلیکس مٹہ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔
اس منصوبے کو35کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔وزیر اعلی نے آر ایچ سی چپریال کی اپگریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے گرلز ڈگری کالج خریڑی کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے کی تکمیل پر 26 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔
وزیر اعلی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال مٹہ میں برن اینڈ ٹراما سنٹر کا افتتاح کیا۔
محمود خان نے مٹہ پولیس اسٹیشن کی نئی عمارت کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیر اعلی نے مٹہ گریوٹی واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا، اور تحصیل پلے گراونڈ اور فیملی واٹر پارک کے منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.