Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو چکا ہے جس میں 31 نکاتی ایجنڈے میں غور کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے جاری کردہ 31 نکاتی ایجنڈے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اخراجات میں کمی سے متعلق بریفنگ دیں گے جب کہ سرمایہ پاکستان کمپنی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی ۔

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کو پختون تحفظ موومنٹ سے تعلق رکھنے والے دو ممبران قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام فوری طور پر ای سی ایل سے ہٹانے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ یوریا کھاد کی قلت کے مسئلے پر بھی غور کرے گی اور  ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  کی تقرری کی منظوری دے گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نیوٹیک کے سربراہ کے تقرری پر بھی غور کرے گی اور انرجی کمیٹی کے پانچ دسمبر کے فیصلوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

وفاقی کابینہ فاٹا ریفارمز پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لے گی جب کہ اسلام آباد ماسٹر پلان میں نظرثانی کے لیے فیڈرل کمیشن کا قیام بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ تاہم وفاقی کابینہ مقامی حکومتوں کے بورڈ کے قیام، ادویات کی قیمتوں کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کرنے کی منظوری اور مہاجرین کی واپسی کے لیے پاک افغان لائحہ عمل پر غور کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.