Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیر مملکت برائےداخلہ کا شہدا کے لواحقین کو چیکس دینےکی تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔وزیرمملکت برائےداخلہ شہریارخان آفریدی نےکہاہےکہ وزیراعظم عمران خان پولیس کیلئےجلد خصوصی پیکیج کااعلان کریںگے، پولیس کی مراعات، سہولیات اور عزت میں اضافہ کیا جائےگا،کے پی کےطرز کی اصلاحات اسلام آباد پولیس میں بھی کی جائیں گی، پولیس ایکٹ پر کام کا آغاز کر دیا ہے،اسلام آباد پولیس کو مثالی بنایا جائے گا، شہداءکے لواحقین کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پیرکوپولیس کے شہدا کےلواحقین کو چیکس دینےکی تقریب سےخطاب کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ شہداءکو جتنابھی خراج عقیدت پیش کیا جائےکم ہے،اﷲ تعالی سےدعاہےکہ شہداءکےدرجات بلند کرے۔انکےورثاءاوراہل خانہ کےدکھ تکلیف اورکرب کااحساس ہے،پاکستانی ماوں کا جذبہ قابل قدر ہے،

بلوچستان میں ایک ماں کا ایک بیٹا شہید ہوا تو اس نے دوسرے کو فورس میں بھجوا دیا،وہ شہید ہوا تو تیسرےکو بھجوا دیا اورکہاکہ میرے دس بیٹے بھی ہوتے تو وطن کیلئے حاضر کر دیتی۔

پوری قوم کی طرف سےایسی ماوں بہنوں کوسلام پیش کرتاہوں۔وزیرِ مملکت برائےداخلہ نےاپنے بھائی کی شہادت کا ذکرکرتےہوئےکہا کہ وہ شہدا کے اہل خانہ کے دکھ درد کو سمجھتے اورمحسوس کرسکتےہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.