Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں جلسے جلوسوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں جلسے جلوسوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ کسی بھی جلسے جلسوس کو انتظامیہ سے تحریری معاہدے کے بعد اجازت دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ ۔ آئی جی پولیس پنجاب، آئی جی پولیس اسلام آباد۔ ضلع راولپنڈی۔ سرگودھا، فیصل آباداور شیخو پورہ کے آر پی اوز نے شرکت کی۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ لانگ مارچ میں شامل شرپسند عناصر کی پولیس۔ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں، پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں اور گاڑیوں سے برآمد اسلحہ کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔
اجلاس میںپرتشدد جلسے جلوسوں کو روکنے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اسلام آباد میں فتنہ، فساد اور شر پھیلانے والے جلسے، جلوسوں کے داخلے پرمستقل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اجلاس میں اسلام آباد کی انتظامیہ کو فسادی مارچ کا راستہ روکنے کے لیے مزید موثر اقدامات کی ہدایات کی گئی ۔ ریاست کی طرف سے امن و امان کو ہاتھ میں لینے والے شر پسند عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.