Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا

کابینہ ڈویژن نے عمرسرفراز چیمہ کوہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

لاہور(زمل خان) وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا۔کابینہ ڈویژن نے عمرسرفراز چیمہ کوہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق نئے گورنر کی تعیناتی تک سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی قائم مقام گورنرکے فرائض انجام دیں گے۔عمرسرفراز چیمہ کو بطورگورنر پنجاب دی جانے والی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس کے باہر بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد اگر عمرسرفراز چیمہ گورنرہاؤس آئے توانہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
وفاقی حکومت نے17اپریل کو گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیجی تھی۔ صدر مملکت نے سمری مسترد کردی تھی۔ عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد کابینہ ڈویژن نے عمر چیمہ کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.