Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاقی دارالحکومت کےسیکٹرائی ایٹ میں پولیس پرفائرنگ ایک اہلکارجاں بحق ایک زخمی

اسلام آباد-وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی ایٹ کے ایک گھر میں موجود چار افراد نےپولیس پہ فائرنگ کی جس کےنتیجہ میں فالکن پولیس کا ایک اہلکار وسیم سر میں گولی لگنےسےجاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا اہلکار محمد عارف پاؤں میں گولی لگنے سےشدید زخمی ہوگیا۔تاہم حملہ کرنے والے چاروں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ متعلقہ علاقہ آئی نائن پولیس ستیشن کی حدود میں اتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق زخمی اہلکار کو پیمز ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے،اوراسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے باہر جانے والے راستوں کی سخت شیکنگ شروع کردی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.