Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاقی کابینہ نےجنرل(ر)راحیل شریف کو بیرون ملک ملازمت کےلیے این او سی کی منظوری دےدی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نےسعودی عرب میں عسکری اتحاد کےسربراہ سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف کو بیرون ملک ملازمت کے لیے این او سی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کےمطابق راحیل شریف کو سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد کی کمانڈ کےلئےاین او سی درکار تھا اورگزشتہ روز وزیراعظم کی زیرصدارت ہونےوالےوفاقی کابینہ کےاجلاس میں پاک فوج کے سابق سربراہ کو این او سی دینے کی منظوری دی گئی۔

گزشتہ ماہ15دسمبرکو سپریم کورٹ نےدہری شہریت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیاتھاجس میں جنرل(ر)راحیل شریف کو دیےگئےاین او سی کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔

تفصیلی فیصلےمیں کہاگیاتھاکہ راحیل شریف کا این او سی قانون کےمطابق نہیں،سابق آرمی چیف کو بیرون ملک ملازمت کےلیےجی ایچ کیو اور وزرات دفاع نےاین او سی جاری کیا جبکہ قانون کےتحت سابق سرکاری ملازم کوصرف وفاقی حکومت این اوسی جاری کرسکتی ہے اسی لیےاین او سی کےبغیر کوئی سابق سرکاری ملازم کسی غیر ملکی حکومت یا ایجنسی کی ملازمت نہیں کرسکتا۔

فیصلےمیں کہاگیاتھاکہ وفاقی حکومت سےمراد وفاقی کابینہ ہے،عدالت نےسیکریٹری دفاع کو حکومت سےاین او سی کےلیےایک ماہ کی مہلت دیتےہوئےکہاتھا اگرمقررہ مدت کےاندر قانون کےمطابق این اوسی جاری نہیں کیاجاتاتو جنرل(ر)راحیل شریف بیرون ملک ملازمت سے سبک دوش تصور کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.