Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاقی کابینہ کے اراکین کے بیرون ملک علاج پر پابندی، نوٹی فیکیشن جاری

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور معاونین خصوصی کے بیرون ملک علاج پر پابندی عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی اجلاس کے دوران کابینہ کے اراکین کے بیرون ملک علاج پر پابندی عائد کر دی گئی اور اس سلسلے میں نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ کو وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین سے متعلق بریفنگ دی گئی، وفاقی کابینہ نے وزیر اعظم کے کامیاب دورہ چین پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امورکی جانب سے وفاقی کابینہ کو دھرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے دوران برطانیہ، نیدرلینڈ، سوڈان اورجکارتہ کے ساتھ معاہدوں کی منظوری دی گئی، نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل اورووکیشنل ٹریننگ کے معاہدوں کی بھی منظوری دی گئی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم اداروں کے سربراہان کی تقرری کی بھی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان سری لنکا کوسٹ گارڈ سے متعلق وزارت ساحلی امور کے معاہدے کی منظوری دی گئی اورپاک سوڈان سیاحت اورجنگلی حیات کے تحفظ کے معاہدے کی بھی منظوری دی۔
اجلاس میں چینی سیلولر کمپنی کے ساتھ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی ٹیلنٹ پروگرام اوراس کے علاوہ پاکستان اورنائیجیریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے فروغ کی منظوری دی گئی۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے لیے ترک حکومت کا اعلیٰ میڈل قبول کرنے اور ایئر کموڈورعامر شہزاد کے لیے عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے میڈل کی منظوری بھی دی گئی۔
وزیراعظم عمران کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بیرون ملک متعدد پاکستانی شہریوں کو گرفتاری سے بچانے کے لیے اقدامات کی منظوری دی گئی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئی نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کرنے اور نئے چیئرمین ٹی سی پی کے تقررکی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں وزارت خزانہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے چیف ایگزیکٹیو کے تقرر کی سمری منظور کی گئی، اسٹیٹ بینک تاجکستان مرکزی بینک کے درمیان نگرانی کی مفاہمت کی دستاویز کی منظوری بھی گئی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں 2017 کے پارلیمنٹیرین اورٹیکس دہندگان کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کرنے اور کابینہ کی وزارت صنعت کی جانب سے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظییم نوکی منظوری دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.