Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاق کا صوبوں میں گیس فراہمی پرتنازعات حل کرنے کا فیصلہ

پالیسی میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر تلاش کرنے سمیت ملک کو درپیش بحران سے نمٹنے کا پلان مرتب کیا جائے گا

اسلام آباد۔وفاقی حکومت کاصوبوں کے درمیان گیس فراہمی پرتنازعات حل کرنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان نےوزیر توانائی اور پٹرولیم کو صوبوں کے ساتھ ملکرنئی انرجی پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کےمطابق حکومت نےوفاقی وزراکوسندھ،بلوچستان اورخیبرپختونخوا کےوزرائےاعلیٰ سے سفارشات لینےکی ہدایت بھی کی ہیں۔

ذرائع کاکہناہےکہ سفارشات کا جائزہ لینےکےبعدقومی انرجی پالیسی مارچ میں متعارف کرائی جائےگی،نئی انرجی پالیسی میں گیس اورتیل کےنئےذخائرتلاش کرنےسمیت ملک کو درپیش بحران سےنمٹنےکاپلان مرتب کیاجائےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.