Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وقت نےپاکستان اوربھارت کےکرکٹ شائقین کو یکجاکردیا

لندن:وقت کی ضرورت پاک بھارت شائقین کو ایک ’صفحے‘پرلےآئی،انگلینڈ سےمیچ میں ویرات کوہلی الیون کو سرحد پارسےبھی مکمل سپورٹ حاصل ہوگی۔

وقت پڑنےپردیرینہ حریف بھی بعض اوقات ایک دوسرےکی حمایت پرمجبورہوجاتےہیں،ورلڈ کپ کی موجودہ صورتحال نےبالکل اسی طرح پاکستان اوربھارت کےشائقین کوبھی یکجاکردیاہے۔اس وقت گرین شرٹس کو سیمی فائنل کھیلنےکیلیےاپنےباقی میچزمیں کامیابی اورانگلش ٹیم کی شکست درکارہے۔ایسےمیں انگلینڈ کےہی سابق کپتان اورکمنٹیٹر نےسوشل میڈیا پرایک دلچسپ سوال پوچھاکہ30جون کوبھارت اورانگلینڈ کےدرمیان میچ میں پاکستانی شائقین کس کو سپورٹ کریں گے؟

یہ سوال بڑاہی دلچسپ تھا،ایک جانب بھارتی ٹیم ہےجو کچھ دن قبل پاکستانی سائیڈ کو بُری طرح زیرکرچکی،دوسری جانب انگلش ٹیم کی جیت گرین شرٹس کےآگےبڑھنے میں رکاوٹ پیدا کرسکتی ہے۔
ان کےاس ٹویٹ نےپاکستانی شائقین کو قبل ازوقت ہی اپناذہن بنانےمیں مدد دی کہ30جون کےمیچ میں کیاکرنا ہے،ٹویٹرپراکثریت نے بھارت کو سپورٹ کرنےکا اعلان کیا،اس حوالےسےشائقین کی جانب سےدلچسپ کمنٹس بھی سامنے آئے۔

یاد رہےکہ مانچسٹر میں 16جون کو روایتی حریف سےمیچ میں مایوس کن پرفارمنس کےبعد گرین شرٹس پر شدید تنقید کی گئی تھی،جسکے بعد ٹیم نےزبردست کم بیک کرتےہوئےجنوبی افریقہ اورایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم نیوزی لینڈ کوشکست دےدی،اب اس کےافغانستان اور بنگلہ دیش سے میچز باقی ہیں جس میں کامیابی کے ساتھ ٹاپ فور میں شامل ٹیموں کے خراب نتائج کا بھی انتظار ہے۔

دریں اثنا گزشتہ روز مانچسٹر میں ویسٹ انڈیز سے میچ میں چاچا کرکٹ و دیگرنے بلو شرٹس کے حوصلے بڑھائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.