Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ووٹرڈے منانے سےعوام میں ووٹ کی اہمیت اُجاگرہوگی،شاہ فرمان

پشاور۔گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نےکہاہےکہ ووٹرڈےمنانےسےعوام میں ووٹ کی اہمیت اُجاگر ہوگی،انہوں نےالیکشن کمیشن کی جانب سےانتخابات کی شفافیت کےحوالہ سےکئےگئےاقدامات کوسراہتےہوئےکہاکہ ہم سب کوالیکشن کمیشن کےساتھ اس سلسلےمیں بھرپور تعاون کرنا چاہئے۔

ان خیالا ت کااظہارانہوں نےگورنر ہائوس میں منعقدہ قومی ووٹرڈے تقریب سےخطاب کرتےہوئےکیا۔گورنرشاہ فرمان نےکہاکہ انتخابات میں نئی ٹیکنالوجی کے متعارف کرانےسےشکوک وشبہات ختم ہونےمیں مدد ملی،اس سےپہلےصوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختونخوا پیرمقبول احمدنےاپنےکلمات میں شرکاءکوخوش آمدیدکہتےہوئےکہاکہ آج کایہ دن اس لحاظ سےایک اہم اورتاریخی ہے،آج ہی کےدن07دسمبر 1970کو پاکستان کےپہلےپارلیمانی انتخابات منعقد ہوئےتھے،جنکی بنیاد پرہمارا 1973کا پہلا متفقہ آئین بنا،سینیٹ( ایوان بالا)کاقیام وجود میں لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کے اندراج کو آسان بنانے کیلئےالیکشن کمیشن نےنادرا کےساتھ مل کرایک لائحہ عمل وضع کیاہےجس کے تحت نئے شناختی کارڈ ہولڈر کا الیکشن کمیشن کےاختیارکردہ تصدیقی عمل کےبعد ووٹر فہرستوں میں بحیثیت ووٹراندراج کیاجاتاہے،ہر ووٹر اپنا ووٹ 8300پراپنا شناختی کارڈ نمبر الکھ کراپنے موبائیل فون سےتصدیق کرسکتا ہے۔

انہوں نےکہاکہ معذورافراد کوحالیہ عام انتخابات میں پوسٹل بیلٹ پیپرزکی سہولت دی گئی،مختلف پولنگ اسٹیشنوں میں ریپمس بھی بنائے گئے۔

آخر میں تمام شرکاء نےگورنرخیبرپختوںخوا کی قیادت میں آگاہی واک میں شرکت کی۔ شرکاء نےمختلف بینرزاُٹھائےہوئےتھے،جن پر ووٹ کی اہمیت اُجاگر کی گئی تھی۔

واضح رہےکہ عوام میں ووٹ کی اہمیت اُجاگر کرنےکےسلسلے میں خیبر پختونخوا کےتمام اضلاع میں قومی ووٹرز ڈے شایان شان طریقے سے منا یا گیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرپشاور کے زیراہتمام اسلامیہ کالج پشاور میں ایک رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی۔ جس میںوائس چانسلرپشاور یونیورسٹی مہمان خصوصی تھے۔

طلبہ وطالبات،اساتذہ کرام نےبھی بھرپورشرکت کی۔پروگرام کےاختتام پرآگاہی واک کااہتمام کیاگیا۔اسی طرح الیکشن کمیشن کےتعاون سے فاسٹ یونیورسٹی میں ایک تقریب کااہتمام کیاگیا۔جس میں صوبائی الیکشن کمشنر،خیبرپختونخوا پیر مقبول احمد مہمان خصوصی تھے۔سرحد یونیورسٹی میں بھی ایک پر وقارتقریب منعقد ہوئی،جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سےڈپٹی ڈائریکٹر خوشحال زادہ نےنمائیندگی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.