Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ٹرمپ کی جانب سےتفصیلات لیک،نینسی پلوسی کا کمرشل پرواز سےدورہ افغانستان منسوخ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے دورے کی تفصیلات افشاء کرکے افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں اور شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔نینسی پلوسی

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے سیکیورٹی وجوہات کو جوازبنا کرکمرشل پروازکےذریعے دورہ افغانستان منسوخ کر دیا۔

نینسی پلوسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے دورے کی تفصیلات افشاء کرکے افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں اور شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق نینسی پلوسی نے الزام عائد کیا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے انہیں غیرملکی دورے کے لیے فوجی طیارہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی اور اس بات پر مجبور کیا کہ وہ کمرشل فلائٹ سے افغانستان جائیں۔

ساتھ ہی انہوں نےٹرمپ انتظامیہ کی جانب سےان کے دورے کی تفصیلات لیک کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔ نینسی کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے یہ کہا تھا کہ دورے کے دوران اس بات کا خیال رکھا جائے کہ قانون سازوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی زندگیاں خطرے میں نہ پڑیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نےاسپیکر نینسی پلوسی کا بیان رد کر دیا۔

واضح رہےکہ میسیکو کی سرحد پردیوار کی تعمیر کے معاملے پرامریکا میں جزوی شٹ ڈاؤن کو 28 روز ہوچکےہیں اورصدر ٹرمپ نے حکومت کی جزوی بندش کی ذمہ داری ایوان نمائندگان کی اسپیکراوراس کےاراکین پر عائد کی ہے۔

دو روزقبل ایک تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا تھا کہ ایوانِ نمائندگان اورسینیٹ میں متعدد ڈیموکریٹ سمجھوتہ کرناچاہتے ہیں،لیکن نینسی پلوسی اْنھیں مذاکرات سےروک دیتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ دیوار سرحدی سیکورٹی کےلیےبہت ضروری ہے،اگر ڈیموکریٹس نےاسکےلیے بجٹ کی منظوری نہ دی تو حکومتی شٹ ڈاون جاری رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.