Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پابندیوں کےنتیجےمیں ایران ایک نئی ڈیل پر رضامند ہو جائےگا،امریکی صدر

واشنگٹن-امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہاہےکہ پابندیوں کےنتیجےمیں ایران ایک نئی ڈیل پر رضامند ہو جائےگا اوراسی کےنتیجے میں ایران معاشی ترقی کرے گا۔ ٹرمپ نے سن 2015 کی ایرانی جوہری ڈیل کو ایک مرتبہ پھر بیکار قراردیا ہے۔

اس ڈیل سے امریکی صدر نے علیحدگی کا اعلان رواں برس مئی میں کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ظالمانہ ایرانی حکومت‘ پر سخت ترین پابندیوں کا نفاذ کر دیا گیا ہے اور انہی شدید پابندیوں کے نتیجے میں ایرانی حکومت ڈیل کی کوشش کرے گی۔ امریکی صدر نے یہ بیان اپنے ملک کے وسط المدتی انتخابات کی انتخابی مہم کے دوران دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.