Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پارلیمنٹ لاجز سے گرفتار جے یو آئی (ف) کے ایم این ایز اور کارکنان رہا کردیئے گئے

فضل الرحمن نے کارکنان کی رہائی کے بعد احتجاج کی کال واپس لے لی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ رات پارلیمنٹ لاجز سے حراست میں لیے گئے ۔ جمعیت علما اسلام(ف) کے کارکنوں اور اراکین قومی اسمبلی کو رہا کر دیا گیا۔
جے یو آئی(ف) کے تمام کارکنوں کو شخصی ضمانت اور ضمانتی مچلکوں پر رہا کیا گیا۔رہائی کے بعد جے یوآئی ف کے کارکن اور دونوں ایم این ایز تھانہ آبپارہ سے روانہ ہو گئے۔ جے یو آئی ف کے گرفتار کارکنان کو جیل وین میں تھانہ آبپارہ منتقل کیا گیا تھا۔
وفاقی پولیس نے گزشتہ رات پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن کے دوران ایم این اے جمال الدین اور مولانا صلاح الدین ایوبی سمیت 21افراد کو
حراست میں لیا تھا۔

گرفتاریوں کے بعد جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دیدی تھی ۔ جے یو آئی اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے کوئٹہ، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور سمیت دیگر شہروں اور علاقوں میں احتجاج شروع کیا تھا ۔ تاہم مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پراحتجاج اوردھرنا آج صبح تک ملتوی کردیا گیا تھا۔
کارکنوں اورارکان اسمبلی کی رہائی پرجے یوآئی (ف) کے ترجمان نے اپوزیشن قائدین اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.