Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس کل شروع ہونگے

قومی اسمبلی میں سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کا دھرنوں کے معاملے پر اہم خطاب متوقع

اسلام آباد۔پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آج (پیر کو) اور کل شروع ہونگے۔امن وامان کی صورتحال پر بحث ہو گی۔

منگل کو سینٹ کااجلاس متحدہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پرطلب کیاگیاہےجبکہ قومی اسمبلی کااجلاس کورم نہ ہونےکی وجہ سےپیرتک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

ملک کےموجودہ حالات پربحث ہوگی ۔قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد پانچ بجے شام ہو گا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ،سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر رہنماء بھی شریک ہونگے۔ چھ نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر بھی بحث ہو گی۔

سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کا دھرنوں کے معاملےپراہم خطاب متوقع ہے۔سینٹ کا اجلاس اپوزیشن کی درخواست پر طلب کیاگیا ہے جو منگل کی دوپہر اڑھائی بجےہوگا۔سینٹ کا 283 واں سیشن شروع ہو گا جبکہ موجودہ قومی اسمبلی کا چوتھا سیشن جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.