Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پانچ ممالک کا دوروزہ اجلاس ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شروع

وسطی ایشیاکو براستہ افغانستان جنوبی ایشیا سے ریلوے لائن کے ذریعےملانےکےمنصوبے پراتفاق رائے حاصل کیاجائیگا

اسلام آباد۔وسطی ایشیاکو براستہ افغانستان جنوبی ایشیا سےریلوے لائن کےذریعےملانےکےلئےایک بڑے منصوبےپراتفاق رائےحاصل کرنے کےلئےپانچ ممالک کا دوروزہ اجلاس ازبکستان کےدارالحکومت تاشقند میں شروع ہوگیاہےجس میں ریلوےلائن کوافغانستان کےراستےپاکستان تک بچھانے کا منصوبہ زیرغورآئے گا۔

افغانستان ریلوے اتھارٹی کےڈائریکٹرمیروائس غفوری کےحوالےسےموصولہ میڈیارپورٹ کےمطابق افغان ٹیکنیکل ٹیم اس معاملے پر اجلاس کےشرکاء کوتفصیلی بریفنگ دیں گے جس نےافغانستان کےمغربی صوبوں بلخ’ہرات اورہلمند سےگزرکرقندہار کےراستے پاکستان تک ریلوے لائن بچھانےکےلئےاپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔

افغان چیمبر آف کامرس کےچیف ایگزیکٹیو آفیسر توفیق داوری نےکہا کہ اس منصوبےکی تعمیرو تکمیل سےوسطی ایشیا کو جنوبی ایشیا سے ملاکرخطےمیں موجود تمام ممالک کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا اورسامان کی ترسیل اورنقل وحمل پرخرچہ بہت کم آئیگا۔

پاک افغان مشترکہ چیمبرآف کامرس کےچیف ایگزیکٹیو آفیسرنقیب اللہ صافی نےکہاکہ اگرریلوےلائن کا یہ منصوبہ مکمل ہواتوریلوے کے ذریعےاشیاء کی نقل وحمل میں بہت سےمسائل حل ہوجائیں گے’تجارت بڑھ جائےگی اوروقت کی بچت بھی ہوگی۔

یہ منصوبہ پاکستان کے ساتھ ٹرانزٹ کے مسائل حل کرنے میں نہایت مددگارثابت ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.