Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستانی کرنسی دباؤ کی زد میں ہے,تمام پاکستانی”میڈان پاکستان”اشیاءخریدیں۔صدر مملکت

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہےکہ پاکستانی کرنسی دباؤ کی زد میں ہےاورمیری خواہش ہے کہ تمام پاکستانی "میڈان پاکستان ” اشیاء خریدیں۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی پر صدر مملکت عارف علوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ اس بحرانی صورتحال میں ہمیں امپورٹڈ لگژری اشیاء کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے، ایسی بے شمار مصنوعات ہیں جن کےاستعمال سےگریزکیاجاسکتاہے۔صدر عارف علوی نےکہا کہ ان حالات میں ہم سب مل کر’میڈان پاکستان’ اشیاء ضرور خریدیں۔

یاد رہےکہ30 نومبرکو ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں8 روپےاضافہ ہوا اورڈالر کی تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے تک پہنچا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.