Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتے،کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دیں گے،دفترخارجہ

وزیراعظم عمران خان ترک صدرکی دعوت پردو روزہ دورے پرترکی روانہ ہوئےہیں،ان کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی ہے،وزیراعظم ترک حکام سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔وزیرخارجہ نے افغان مفاہمتی عمل پر ہمسایہ ممالک کو اعتماد میں لیا،انہوں نےپاکستان کی سہولت کاری بارےبھی آگاہ کیا،دفترخارجہ ہفتہ وارپریس بریفنگ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتا اوراسرائیلی شہریوں کو پاکستان آمد کی مشروط اجازت دینے سے متعلق لسٹ کے بارے میں وزارت داخلہ جوابدہ ہے۔

دفترخارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وارپریس بریفنگ کےدوران ڈاکٹرفیصل نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان ترک صدرکی دعوت پردو روزہ دورے پرترکی روانہ ہوئےہیں،ان کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی ہے،وزیراعظم ترک حکام سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔وزیرخارجہ نے افغان مفاہمتی عمل پر ہمسایہ ممالک کو اعتماد میں لیا،انہوں نےپاکستان کی سہولت کاری بارےبھی آگاہ کیا،ہمسایہ ممالک نے افغان فریقین کےباہمی روابط کی پاکستانی تجویزکی حمایت کی ہے،وزیرخارجہ نےدورہ قطرکےدوران دوطرفہ تعلقات پربات کی،وزیراعظم عمران خان بھی جلد قطر کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کا مقدمہ اس وقت عدالت میں ہے، اس حوالے سے خبریں حقائق کے برعکس ہیں، ہم عدلیہ کے احترام میں اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

اسرائیلی شہریوں کو پاکستان آمد کی مشروط اجازت دیئے جانے سے متعلق خبروں پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا،اس حوالے سے لسٹ کے بارے میں وزارت داخلہ جوابدہ ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ ہم امریکا سے بہترتعلقات کے قیام کے خواہاں ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا آج کا بیان 2018 کے ٹویٹ میں تبدیلی ہے، ہم اس مثبت پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے جرمن سفیر کی جانب سے پاکستان کے مسائل پر ٹویٹس پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان ویانا کنونشن کا مکمل احترام کرتا ہے، جرمن سفیرمتعلقہ حکام کو بتا کر سفر کرتے ہیں، جرمن سفیرمتعلقہ حکام کو بتا کر سفر کرتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان بنگلا دیش کے عام انتخابات میں حسینہ واجد کی دوبارہ کامیابی کا خیر مقدم کرتا ہے، توقع ہے کہ 1974 کے سہہ فریقی معاہدے کے تحت مثبت انداز میں آگے بڑھیں گے۔

پاک بھارت تعلقات کےحوالے سے ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھاکہ پاکستان بھارت کےساتھ تمام مسائل پر مذاکرات کی بات کرتا ہے،ایل او سی پرجنگ بندی کی خلاف ورزی پرقائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو طلب کرکےاحتجاج کیاگیاہے،بھارت اقوام متحدہ کےمبصرمشن کو لائن آف کنٹرول کےعلاقوں میں جانےکی اجازت دے۔سرجیکل اسٹرائیکس کبھی نہیں ہوئیں،بھارتی میڈیا خود بھی بھارتی دعوےکی نفی کر چکا ہے۔

بھارتی ڈرونزکی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتےہوئےڈاکٹرفیصل نےکہاکہ پاکستانی فورسز متحرک اورہوشیارہیں،پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دےگا،فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنےپردونوں ڈرونزمار گرائے گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نےیمن میں ایک ہزار پاکستانی فوجی بھیجنےکی خبروں کی تردید کردی،انہوں نےکہاکہ امریکی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کو مسترد کرتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ مصر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے،ان پاکستانیوں کو کھاناوغیرہ سفارتخانہ فراہم کر رہا ہے،اس حوالے سے جلد خوش خبری سننے کو ملے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.