Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی،سرمایہ کاروں کے22ارب32 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے

کراچی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعرات کواتارچڑھائو کےبعد مندی رہی تاہم کےایس ای100انڈیکس کی40200کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کے22ارب32 کروڑ روپے سےزائدکی کمی،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت36.50فیصدکم جبکہ57.14فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سےبینکنگ،فوڈز،توانائی اورکیمیکلزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کےباعث کاروبارکا آغازمثبت زون میں اورٹریڈنگ کےدوران ایک موقع پرکےایس ای100انڈیکس40378پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپوں نے سرمایہ کاری سے گریز کیا، جس کے نتیجے میں تیزی کےاثرات زائہ ہوگئےاورکےایس ای100انڈیکس 40161پوائنٹس سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم غیرملکی سرمایہ کی جانب سے ایک بار پھرمارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجےمیں کےایس ای100انڈیکس 40200کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس24.38پوائنٹس کمی سے40264.78پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر315کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے124کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،180کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں22ارب32کروڑ95لاکھ41ہزار647روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر80کھرب51ارب63کروڑ15لاکھ60ہزار489روپے ہوگئی۔

جمعہ کومجموعی طور پر15کروڑ61لاکھ17ہزار20شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعراتکی نسبت8کروڑ97لاکھ49ہزار50 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سےملت ٹریکٹرزکےحصص سرفہرست رہے،جسکےحصص کی قیمت17.18روپےاضافےسے830.73روپے اورگلیکسوہیلتھ کیئرکےحصص کی قیمت15.16روپےاضافےسے318.41روپےپربند ہوئی۔

نمایاں رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جسکےحصص کی قیمت98.00روپےکمی سے6802.00روپےاورانڈس موٹرزکے حصص کی قیمت38.13روپےکمی سے1207.18روپے ہوگئی ۔جمعہ کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں2کروڑ53لاکھ22ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،

جس کے شیئرز کی قیمت5پیسے اضافے سے13.25روپے پرجبکہ پاک انٹرنیشنل بلک کی سرگرمیاں1کروڑ86لاکھ44ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت5پیسے کمی سے11.95روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس7.59پوائنٹس اضافہ سے19346.57پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس356.40 پوائنٹس کمی سے66987.91پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس86.26پوائنٹس کمی سے29367.67پوائنٹس پر بند ہوا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.