Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروزہ مندی کے بعد تیزی رہی

سرمایہ کاری مالیت میں15ارب19 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

کراچی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کواتارچڑھائو کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی36300کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،تیزی کےنتیجےمیں سرمایہ کاری مالیت میں15ارب19 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت48.34فیصدزائد جبکہ55.22فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فروخت کےدبائو اورپرافٹ ٹیکنگ کےباعث جمعہ کو کاروبار آغازمنفی زون میں ہوا،ٹریڈنگ کےدوران ایک موقع پرکےایس ای100انڈیکس 39091پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا گیاتاہم بعدازاںحکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سےتوانائی،فوڈزاورکیمیکلزسمیت دیگرسیکٹرکی نچلی سطح پرآئی ہوئی قیمتوں میں خریداری کےباعث مارکیٹ میں ریکوری آئی،جس کے نتیجے میں دوروز سے چھائی مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 39390پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

مارکیٹ کے اختتام پرکےایس ای100انڈیکس62.16پوائنٹس اضافےسے39306.50پوائنٹس پربندہ وا۔مجموعی طورپر335کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا،جن میں سے185کمپنیوں کےحصص کےبھاؤ میں اضافہ،129کمپنیوں کےحصص کےبھاؤمیں کمی جبکہ21کمپنیوں کےحصص کےبھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں15ارب19کروڑ83لاکھ26ہزار17روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا.

جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر79کھرب26ارب50کروڑ10لاکھ15ہزار943روپےہوگئی۔

جمعہ کومجموعی طورپر15کروڑ50لاکھ1ہزار150شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت5کروڑ5لاکھ17ہزار420 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کےاتارچڑھاؤ کےحساب سےیونی لیور فوڈکےحصص سرفہرست رہے،جسکےحصص کی قیمت189.00روپے اضافے سے7289.00روپے اوررفحان میظ کےحصص کی قیمت90.00روپےاضافےسے6800.00روپےپربند ہوئی۔

نمایاں کمی نیسلےپاکستان کےحصص میں ریکارڈکی گئی،جسکےحصص کی قیمت200.00روپےکمی سے7900.00روپےاورکولگیٹ پامولیوکےحصص کی قیمت10.00روپےکمی سے2000.00روپے ہوگئی ۔

جمعہ کوکےالیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں5کروڑ59لاکھ18ہزارشیئرز کےساتھ سرفہرست رہیں،جسکےشیئرزکی قیمت34پیسےاضافہ سے6.45روپے اورٹی آرجی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں81لاکھ32ہزارشیئرز کےساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کےشیئرز کی قیمت4پیسے اضافے سے24.81روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس10.35پوائنٹس اضافہ سے18757.07پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس94.88 پوائنٹس اضافے سے66233.38پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس52.01پوائنٹس اضافے سے28917.83پوائنٹس پر بند ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.