Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان اور جنوبی افریقہ آج دوسرے ون ڈے میں مدمقابل

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ آج  ڈربن میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستانی ٹیم عمدہ کھیل پیش کرکے اپنی برتری دگنی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ شکست کے بعد پورٹ الزبتھ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے امام الحق اور مین آف دی میچ محمد حفیظ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پانچ وکٹوں سے فتح اپنے نام کی تھی۔

پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کے لیے ناکامی کسی بڑے صدمے سے کم نہ تھی کیونکہ بیٹنگ اور باؤلنگ لائن دونوں ہی ناکام نہ ہوئیں لیکن اس کے باوجود انہیں شکست سامنا کرنا پڑ گیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم ون ڈے میچز میں 2013 کے بعد پاکستان کے خلاف صرف ایک میچ جیت سکی ہے اور سیریز کے دوسرے میچ میں وہ یہ جمود توڑنے کے لیے کوشاں ہو گی۔

دوسری جانب پہلے میچ کی فاتح پاکستانی ٹیم میں دوسرے میچ کے لیے کسی تبدیلی کا امکان کم نظر آتا ہے اور عین ممکن ہے کہ پاکستانی ٹیم گزشتہ میچ کی فاتح ٹیم کے ساتھ ہی میدان میں اترے۔البتہ پہلے میچ میں عثمان شنواری کی ناکامی کو دیکھتے ہوئے ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی کو موقع دیا جا سکتا ہے جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں اب تک اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.